بین الاقوامی فوجداری فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کرے گا

  • 12/22/2019
  • 00:00
  • 1
  • 0
  • 0
news-picture

بین الاقوامی فوجداری عدالت کی خاتون چیف پراسیکیوٹر فاٹو بینسودا نے گذشتہ روز کہا ہے کہ وہ اس سلسلہ میں عدالت کے دائرہ اختیار کی تعیین ہونے کے فورا بعد ہی فلسطینی علاقوں میں جنگی جرائم کی مکمل تحقیقات کا افتتاح کریں گی اور اس اعلان کی وجہ سے اسرائیلیوں یا فلسطینیوں کے خلاف ممکنہ الزامات کی راہ کھل جائے گی۔        فلسطینیوں نے اس فیصلہ کا خیرمقدم کیا ہے لیکن اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیٹن یاہو نے کہا ہے کہ یہ عدالت فلسطینی علاقوں میں کام کرنے کی ذمہ دار نہیں ہے اور اس کا فیصلہ سچائی اور انصاف کے سلسلہ میں ایک سیاہ دن کے طور پر درج کیا جائے گا۔(۔۔۔)ہفتہ 24 ربیع الآخر 1441 ہجرى - 21 دسمبر 2019ء شماره نمبر [14998]

مشاركة :