لندن کے ذریعہ حزب اللہ کا گھیراؤ اور اس کی نگاہ میں حزب اللہ دہشت گرد

  • 1/18/2020
  • 00:00
  • 2
  • 0
  • 0
news-picture

گذشتہ روز برطانیہ نے لبنانی تنظیم کو اس کے سیاسی اور فوجی ونگ کے ساتھ ایک دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے فیصلہ کے ذریعہ حزب اللہ کا محاصرہ کیا ہے اور گذشتہ مارچ کے ماہ میں حکومت نے اسے دہشت گرد تنظیم سمجھنے کے بعد اس کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ اس نے اس سے قبل صرف فوجی ونگ کو نشانہ بنایا تھا۔         اس نئے فیصلہ کی بنیاد پر حزب اللہ کے کسی بھی مالی یا معاشی اداروں یا ان کے کسی بھی شخص کے ساتھ معاملہ کرنا منع ہے  اور اسی طرح اس سے وابستہ کسی فریق کی مالی اعانت یا خدمت میں حصہ لینا بھی ممنوع ہے اور برطانوی خزانے نے اپنے فیصلہ میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس لبنانی جماعت نے اعلانیہ اور نجی طور پر اپنے فوجی اور سیاسی ونگوں کے مابین تفریق کی تردید کی ہے اور یہ فیصلہ اس وقت آيا جب لبنان میں حکومت کی تشکیل کا بحران بہت پیچیدہ ہے اور عوامی تحریک بھی جاری ہے اور مختلف علاقوں میں راستے بھی بند کئے جا رہے ہیں۔(۔۔۔) ہفتہ23 جمادی الاول 1441 ہجرى - 18 جنوری 2020ء شماره نمبر [15026]

مشاركة :