اس وقت جب "کوویڈ ۔19" سے ہونے والی اموات کی تعداد پوری دنیا میں ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے تو عالمی ادارۂ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے اس وبا کے پھیلنے سے روکنے کے لئے اٹھائے گئے تنہائی کے اقدامات کو جلد ختم کرنے کے سلسلہ میں لوگوں کو آگاہ کیا ہے۔ٹیڈروس اذانوم گیبریوس نے یورپی ممالک میں انفیکشن میں کمی کے حوالے سے محتاط پر امید کا اظہار کیا ہے اور خاص طور پر اٹلی، جرمنی، اسپین اور فرانس میں وبا کے پھیلاؤ میں کمی کی طرف اشارہ کیا ہے تاہم انہوں نے اسی وقت اس بات سے آگاہ بھی کیا ہے کہ پابندیوں کو ختم کرنے کے سلسلہ میں جلدی کرنا مہاماری کی مہلک واپسی کا سبب بن سکتا ہے اور اسی طرح انہوں نے دوسرے ممالک میں انفیکشن کے تیزی سے پھیلاؤ کے بارے میں بھی اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے خاص طور پر انہوں نے 16 افریقی ممالک کا ذکر کیا ہے جہاں گذشتہ دنوں میں کمیونٹی کے اندر انفیکشن رجسٹر کیا ہے۔(۔۔۔)ہفتہ 18شعبان المعظم 1441 ہجرى - 11 اپریل 2020ء شماره نمبر [15110]
مشاركة :