گزشتہ روز مصری صدر عبد الفتاح السیسی نے "قاہرہ اعلان" اقدام کے آغاز کی روشنی میں لیبیا کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطہ کیا ہے جس میں ٹرمپ نے بحران کے سیاسی حل کے حصول کے لئے مصری کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔ اسی طرح امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے گزشتہ روز لیبیا میں متحارب فریقین کے مابین اقوام متحدہ کی زیر قیادت مذاکرات کے دوبارہ آغاز کا خیر مقدم کیا ہے اور تمام فریقوں سے کام کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے جنگ بندی معاہدہ تک پہنچنے کے لئے فوری مذاکرات کرنے پر زور دیا ہے تاکہ روس، یا کوئی دوسرا ملک اپنے مقاصد کے لئے لیبیا کی خودمختاری میں مداخلت کر سکے۔ دوسری طرف ترک صدر رجب طیب اردوغان نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن کو آگاہ کیا ہے کہ "قاہرہ اعلان" لیبیا میں سیاسی حل کی بنیاد نہیں ہے اور ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اردوغان نے گزشتہ روز پوتن سے ملاقات کے دوران اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ماسکو "قاہرہ اعلان" کی حمایت کے سلسلہ میں اپنا موقف بدلے گا۔(۔۔۔) جمعرات 19 شوال المکرم 1441 ہجرى - 11 جون 2020ء شماره نمبر [15171]
مشاركة :