خادم حرمین شریفین ٹیسٹ کے لئے اسپتال میں ہوئے داخل

  • 7/22/2020
  • 00:00
  • 11
  • 0
  • 0
news-picture

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کچھ طبی معائنے کے لئے ریاض کے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں داخل ہوئے ہیں اور شاہی دیوان نے کل صبح ایک بیان میں کہا ہے کہ شاہ سلمان کل پیر کو پتمیں سوزش کی موجودگی کی وجہ سے کچھ ٹیسٹ کروانے کے لئے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں داخل ہوئے ہیں اور اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ اللہ رب العزت خادم حرمین شریفین کو صحت اور تندرستی عطا کرے۔ کل خادم حرمین شریفین کو خلیجی، عرب اور اسلامی رہنماؤں اور سربراہان مملکت نے فون کرکے ان کی صحت کے سلسلہ میں اپنے اطمینان کا اظہار کیا ہے اور اللہ سے دعا کی ہے کہ وہ صحت اور تندرست رہیں جبکہ خادم حرمین شریفین نے ان کے خلوص اخوت کے جذبات پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔(۔۔۔) منگل 30 ذی القعدہ 1441 ہجرى - 21 جولائی 2020ء شماره نمبر [15211]

مشاركة :