جزائر نے غیر ملکی سفارتخانے پر مالی اعانت کرنے کا لگایا الزام

  • 4/22/2021
  • 00:00
  • 1
  • 0
  • 0
news-picture

جزائر کی پولیس نے کل اعلان کیا ے کہ انہوں نے عوامی تحریک سے وابستہ آٹھ افراد پر مشتمل ایک مجرم گروہ کو گرفتار کیا ہے جس پر الزام ہے کہ وہ غیر ملکی سفارت خانے سے فنڈ وصول کرتا ہے۔ نیشنل سیکیورٹی کے جنرل نظامت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان آٹھ گرفتار افراد کی عمریں 26 سے 60 سال تک ہیں اور وہ ایک ایسی ثقافتی ایسوسی ایشن کے زیرقیادت سرگرم ہیں جس کے پاس دارالحکومت کے باب الوادی محلے میں کام کرنے کا لائسنس نہیں ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس انجمن نے جزائر میں ایک بڑے غیر ملکی سفارت خانہ سے ملی مالی اعانت کی بدولت سامان اور جدید تکنیکی سامان خریدا ہے جسے اس نے اشتعال انگیز فلموں اور دستاویزات کی تیاری میں استعمال کیا ہے۔(۔۔۔) بدھ 09 رمضان المبارک 1442 ہجرى – 21 اپریل 2021ء شماره نمبر [15485]

مشاركة :