سوڈان نے بنی شنقول کے اس خطے کے سلسلہ میں ایتھوپیا کی خودمختاری کے بارے میں نظر ثانی کرنے کا اشارہ کیا ہے جہاں نہضہ ڈیم تعمیر کیا جا رہا ہے اور یہ اس وقت کیا جائے گا جب وہ نیل کے پانی اور دونوں ممالک کے مابین سرحدوں سے متعلق بین الاقوامی معاہدوں کو مسترد کرے گا۔ پرسو شام ایک بیان میں سوڈانی وزارت خارجہ نے ایتھوپیا کے عہدیداروں کے ان بیانات کی مذمت کی ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ سوڈان ان کے ملک کو سامراجی معاہدوں کا پابند بنانے کے لئے کام کر رہا ہے اور اسے ایک دعوی بتایا ہے جس کی کوئی حقیقت نہیں ہے کیونکہ دستخط کے وقت ایتھوپیا ایک آزاد ملک تھا اور سوڈان برطانوی سامراج کے ماتحت تھا۔(۔۔۔) اتوار 20 رمضان المبارک 1442 ہجرى – 02 مئی 2021ء شماره نمبر [15496]
مشاركة :