جنگی کوششوں میں امداد کا استعمال کرنے کے سلسلہ میں حوثیوں کے خلاف امریکی الزامات

  • 6/28/2021
  • 00:00
  • 4
  • 0
  • 0
news-picture

یمن کے لئے امریکہ کے خصوصی مندوب ٹم لینڈرنگ نے حوثی گروپ پر الزام لگایا ہے کہ وہ یمن میں انسانیت سوز بحران کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لڑائی اور جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں اور جنگی کوششوں میں انسانیت کی امداد کا استعمال کرتے ہوئے وہ اہل یمن کے خلاف مارب اور دیگر لڑائیوں میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ لینڈرنگ نے گزشتہ روز واشنگٹن میں ایک ویڈیو کانفرنس میں اپنی تقریر کے دوران واضح طور پر اس بات کا بھی اعتراف کیا ہے کہ ان کا ملک یمن میں امن کاروائی اور پرامن حل کی طرف راغب کرنے کے لئے حوثیوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ حوثیوں نے امن وسلامتی کے سلسلہ میں اپنی خواہش ظاہر کی ہے اور حوثی قیادت میں موجود عناصر نے اس کی تصدیق بھی کی ہے اور انہوں نے یمنیوں کے مابین پائے جانے والے تنازعہ کو دور کرنے کے لئے ریاض کے اقدام اور حوثیوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئۓ عمان کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔ لینڈرنگ نے مزید کہا ہے کہ میں نے متعدد مواقع پر حوثیوں کی قانونی حیثیت کے بارے میں بات کی ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ امریکہ انھیں ایک جائز اداکار کے طور پر تسلیم کرتا ہے اور ہم انہیں ایک ایسے گروپ کے طور پر جانتے ہیں جس نے خوب فائدہ اٹھایا ہے۔(۔۔۔) جمع ہ 15 ذی قعدہ 1442 ہجرى – 25 جون 2021ء شماره نمبر [15550]

مشاركة :