سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد اپنی پہلی آفیشل کتاب جس کا نام "ایک ساتھ ہمارا سفر" ہے اور وہ اگلے ماہ ریلیز کی جائے گی اسے ایک تصویری کتاب قرار دیا ہے کیونکہ اس میں ان کے دور حکومت کے اہم ترین لمحات کی تصویر کشی کی گئی ہے اور اس میں وضاحتی نوٹس بھی ہیں جنہیں انہوں نے اپنے ہاتھ سے اختار کیا اور رقم کیا ہے اور کتاب کی ریلیز کی تاریخ 7 دسمبر مقرر کی گئی ہے اور پری آرڈر کے لیے دستیاب ہے اور ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ آج مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ میں کرسمس کے موقع پر ایک شاندار کتاب جاری کروں گا اور یہ بھی کہا ہے یہ کتاب وائٹ ہاؤس میں ہماری کامیابی کی مدت کے دوران لی گئی خوبصورت تصویروں کا ایک مجموعہ ہے۔ آنے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے اپنے ارادے کا اشارہ دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمارا سفر پورے امریکہ میں محب وطن لوگوں کے بغیر ممکن نہیں ہوتا، جہاں یہ کتاب فخر سے چھپی ہے۔(۔۔۔) پیر - 17 ربیع الثانی 1443 ہجری - 22 نومبر 2021ء شمارہ نمبر [15699]
مشاركة :