اتحاد نے شام عراق سرحد پر ایک میزائل پلیٹ فارم پر کردی بمباری

  • 1/5/2022
  • 00:00
  • 1
  • 0
  • 0
news-picture

امریکہ کی قیادت میں بین الاقوامی اتحاد نے عراقی سرحد کے قریب شمال مشرقی شام میں میزائل لانچنگ سائٹس پر فضائی حملہ کیا ہے۔ کل سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے اطلاع دی ہے کہ فرات کے مغرب میں واقع علاقے دیر الزور کے مشرقی دیہی علاقوں میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے اثر ورسوخ کے علاقوں میں پرتشدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں ہیں جو نامعلوم ڈرونز کی بمباری کی وجہ سے ہوئیں ہیں اور ان جگہوں کو نشانہ بنایا جہاں ایران نواز ملیشیا عین علی کے کھیتوں کے آس پاس چھپے ہوئے ہیں جو قوریہ شہر کے مضافات میں دیر الزور کے مشرقی صحرا میں العشارہ گاؤں میں ہے اور مزید یہ بھی کہا گیا کہ یہ بمباری علاقے کی فضائی حدود میں بین الاقوامی اتحاد کے جنگی طیاروں کی پرواز کے ساتھ ہوئی ہے۔(۔۔۔) بدھ  02 جمادی الآخر 1443 ہجری  - 05  جنوری  2021ء شمارہ نمبر[15744]

مشاركة :