آئندہ ماہ ٹرمپ کو معزول کرنے کے سلسلہ میں ایوان نمائندگان کی طرف سے ووٹ

  • 11/9/2019
  • 00:00
  • 1
  • 0
  • 0
news-picture

ایک طرف امریکی پارلیمنٹ آئندہ ماہ کے اخیر میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی معزولی کے سلسلہ میں ووٹ دینے کا منصوبہ بنا رہی ہے تو دوسری طرف ٹرمپ نے پرزور انداز میں کہا کہ معزولی کی تحقیقات سے ان کو تکلیف نہیں ہوگی اور انہوں نے وائٹ ہاؤس، وزارت دفاع اور امریکی وزارت خارجہ کے چند ذمہ داروں کے بیانوں کو سننے کے مطالبہ سے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔      جورجیا صوبہ کے سفر سے قبل کل صبح صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی چیز سے پریشان نہیں ہوں اور گواہی حقیقت کے مطابق تھیں۔      ٹرمپ نے اس بات کا اظہار کیا کہ وائٹ ہاؤس کے ایک بڑے ذمہ دار کی گواہی پیش کرنے کے کانگریس کے مطالبہ سے تکلیف ہوئی ہے اور انہوں نے پرزور انداز میں یہ بھی کہا کہ جادوگروں کو دھتکارنے کا یہ دوسرا مرحلہ ہے اور انہوں نے راز فاش کرنے والے کی شخصیت ظاہر کرنے اور خیانت کے الزام میں اس کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔      ٹرمپ ابھی کانگریس میں ان ڈیموکریٹک افراد کے ساتھ برسرپیکار ہیں جنہوں نے دسمبر کے ماہ کے اخیر میں ایوان کے اندر ٹرمپ کی معزولی کے سلسلہ میں ووٹ دینے کی دھمکی دی ہے۔(۔۔۔)ہفتہ 12 ربیع الاول 1441 ہجرى - 09 نومبر 2019ء شماره نمبر [14956]

مشاركة :