وینزویلا کے صدر کی گرفتاری کے سلسلہ میں امریکہ کی طرف سے انعام کا اعلان

  • 3/27/2020
  • 00:00
  • 10
  • 0
  • 0
news-picture

امریکی محکمۂ خارجہ نے ایسی کسی بھی معلومات فراہم کرنے کے سلسلہ میں 15 ملین ڈالر کے خطیر رقم کے انعام کی پیش کش کی ہے جس سے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری ہو سکے کیونکہ وہ امریکی عدالت کے سامنے منشیات کی اسمگلنگ سے وابستہ دہشت گردی کے ملزم ہیں اور اسی طرح امریکی محکمۂ خارجہ نے سوشلسٹ صدر کے قریبی افراد کی گرفتاری یا سزا دینے کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے سلسلہ میں 10 ملین ڈالر کے انعام کا بھی اعلان کیا ہے۔یہ اعلان اس وقت آیا جب امریکی محکمۂ انصاف نے مادورو اور اس کی حکومت کے سینئر ممبروں کے خلاف الزامات عائد کرنے کے سلسلہ میں انکشاف کیا اور امریکی عدلیہ نے مادورو پر "سن کارٹیل" نامی کوکین سمگلنگ گروپ کی رہنمائی کرنے کا الزام عائد کیا ہے اور اس معاملہ میں سینئر سیاستدان اور وینزویلا کی فوج کے ممبران اور عدلیہ کے ممبران شامل ہیں۔(۔۔۔)جمعہ02شعبان المعظم 1441 ہجرى - 27 مارچ 2020ء شماره نمبر [15095]

مشاركة :