برطانیہ کے لوگوں نے پرسو اور کل شام برطانوی اسٹیبلشمنٹ کو ہلا کر رکھ دینے والے ایسے دو نایاب انٹرویوز دیکھنے کے لئے ٹیلی ویژن کے سامنے گفتگو کرتے ہوئے رات گزار دی جن میں سے ایک ملکہ الزبتھ دوم کے دوسرا بیٹے شہزادہ اینڈریو کا انٹرویو تھا جس میں انہوں نے ایک امریکی خاتون کے اخلاقی الزامات کی تردید کی ہے اور ان میں سے دوسرا انٹرویز ایک کاروباری امریکی خاتون جینیفر آرکوری کا تھا جس میں اس نے وزیر اعظم بورس جانسن سے اپنے تعلقات منقطع ہونے پر انہیں لعن طعن کیا تھا۔ 59 سالہ شہزادہ اینڈریو نے بی بی سی کے ذریعہ نشر کیے جانے والے ایک نایاب انٹرویو دینے کی رضامندی کا اظہار کیا ہے اور وہ اس میں اس الزام کا جواب دیں گے جو مہینوں سے ان پر لگایا جا رہا ہے اور اس الزام میں یہ بات کہی گئی ہے کہ انہوں نے ورجینیا رابرٹس نامی ایک نابالغ امریکی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا ہے اور انہوں ان تمام الزامات کو مسترد کیا ہے جو ایک امریکی خاتون نے ان پر لگایا تھا اور اس نے یہ بھی کہا تھا کہ تاجر جیفری ایپسٹین نامی شخص نے اسے شہزادہ کے ساتھ سنہ 1999 اور 2002 کے درمیان تعلقات قائم کرنے پر مجبور کیا تھا۔(۔۔۔)پیر 21 ربیع الاول 1441 ہجرى - 18 نومبر 2019ء شماره نمبر [14965]
مشاركة :