سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ انہوں نے نیویارک کے اٹارنی جنرل کے سامنے حلف کے تحت پیش ہونے کے وقت سوالات کا جواب دینے سے انکار کر دیا ہے جو ان کے کاروباری طریقوں میں مبینہ دھوکہ دہی کی سول تحقیقات کر رہے ہیں۔ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں نے امریکی آئین میں ہر شہری کو دئے گئے حقوق اور مراعات کے تحت سوالات کا جواب دینے سے انکار کر دیا ہے اور جب آپ کی فیملی، آپ کی کمپنی اور آپ کے حلقے کے تمام افراد سیاسی مقاصد کے لئے گمراہ کن میڈيا اور اٹارنی جنرل کی مدد سے ظلم و ستم کا نشانہ بن جائیں تو آپ کے پاس کوئی اختیار نہیں ہوگا۔ اٹارنی جنرل لیٹیشیا جیمز کا کہنا ہے کہ ان کی تحقیقات کے نتیجے میں ایسے پختہ ثبوت ملے ہیں جن سے ظاہر ہوا ہے کہ ٹرمپ فاؤنڈیشن جو ان کے ہوٹلوں، گالف فیلڈ وغیرہ کی نگرانی کرتی ہے اس نے ایک ادارہ سے بڑے قرضے حاصل کرنے کے لئے ان کی دولت کا زیادہ تخمینہ لگایا ہے اور وہیں دوسری طرف ٹیکس میں چھوٹ حاصل کرنے کے لئے ان کی دولت کی مقدار کا اندازہ کم لگایا ہے۔ ٹرمپ اور ان کے دو بالغ بچے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور ایوانکا ٹرمپ نے گواہی دینے سے بچنے کی کوشش کی ہے لیکن وہ ناکام رہے ہیں۔(۔۔۔) جمعرات 13 محرم الحرام 1444ہجری - 11 اگست 2022ء شمارہ نمبر[15962]
مشاركة :