قاسم الریمی کے قتل کے بعد ریاست ہائے متحدہ امریکہ نے یمن میں القاعدہ کے سربراہ سعد بن عاطف العولقی اور خالد سعید باطرفی کے امیدواروں پر اپنی توجہ مرکوز کی ہے۔ امریکی محکمۂ خارجہ نے العولقی اور باطرفی کی گرفتاری کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والوں کے لئے 11 ملین ڈالر انعام کی پیش کش کی اور وزارت کے تابع "انعامات برائے انصاف" پروگرام نے کل صبح سویرے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر العولقی کی ایک تصویر شائع کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکومت سعد العولقی کی گرفتاری کے سلسلہ میں معلومات فراہم کرنے والے شخص کو 6 ملین ڈالر تک کا انعام پیش کرتی ہے۔ ایک اور علیحدہ ٹویٹ میں اسی پروگرام نے باطرفی کی ایک تصویر شائع کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو شخص بھی امریکی افواج کے ذریعہ اسے گرفتار کرائے گا اسے 5 ملین ڈالر انعام دیا جائے گا اور اسی طرح "انعامات برائے انصاف" پروگرام نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ باطرفی یمن میں حضرموت گورنریٹ میں واقع جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کا ایک ممتاز ممبر ہے اور وہ القاعدہ کی ایڈوائزری کونسل کا سابق ممبر بھی رہا ہے۔(۔۔۔)اتوار 15 جمادی الآخر 1441 ہجرى - 09 فروری 2020ء شماره نمبر [15048]
مشاركة :