ایران پر اسلحہ کی پابندی کی تجدید کے لئے سلامتی کونسل میں غیر معمولی امریکی کوششیں

  • 5/15/2020
  • 00:00
  • 3
  • 0
  • 0
news-picture

سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کے مطابق واشنگٹن نے تہران کو "جوہری معاہدے" کی ایک نمایاں شق سے فائدہ اٹھانے سے روکنے کے لئے اپنے سفارتی اقدامات کو تیز کردیا ہے اور یہ شق اکتوبر میں ایرانی حکومت پر عائد اسلحے کے پابندی کے خاتمے سے متعلق ہے۔ اقوام متحدہ میں امریکی مشن کے ترجمان انتھونی مرانڈا نے الشرق الاوسط سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تہران نہ صرف اپنے جوہری پروگرام سے متعلق دفعات کی خلاف ورزی کرکے اس فیصلے کی خلاف ورزی کر رہا ہے بلکہ اپنے میزائل پروگراموں کو بھی ترقی دے رہا ہے جو مشرق وسطی اور دنیا میں عدم استحکام کے  رویے کے علاوہ جوہری وار ہیڈس کی منتقلی کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔(۔۔۔) جمعرات 20رمضان المبارک 1441 ہجرى - 14 مئی 2020ء شماره نمبر [15143]

مشاركة :