ایرانی رہنما علی خامنئی نے جنرل قاسم سلیمانی کے کردار اور خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچانے کے بارے میں وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے بیانات پر کڑی تنقید کی ہے اور انہوں نے ان کے بیانات کو دشمنوں اور امریکیوں کی باتوں کو دہرانے والا قرار دیا ہے۔ خامنئی نے ظریف کی افشا ہونے والی آڈیو پر اپنے پہلے تبصرے میں اپنے افسوس اور حیرت کا اظہار کیا ہے اور ساتھ ہی اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ ان کے ملک کی خارجہ پالیسی وزارت خارجہ کے ذریعہ طے نہیں ہوتی ہے بلکہ وہ خارجہ پالیسی کو عملی جامہ پہنانے کے لئے کام کرتی ہے۔ خامنئی نے یہ بھی کہا کہ ہمیں ایسے بیانات نہیں دینے چاہئے جن سے دشمنوں کے الفاظ کے تکرار ہونے کا اشارہ مل رہا ہوخواہ قدس فورس کے بارے میں ہو اور جنرل سلیمانی کے بارے میں ہو اور ہمیں ایسی بات نہیں کرنی چاہئے جن سے معلوم ہوتا ہو کہ ہم ملکی پالیسیوں کو قبول نہیں کرتے ہیں اور دشمنوں کو خوش کردیں۔(۔۔۔) پیر 21 رمضان المبارک 1442 ہجرى – 03 مئی 2021ء شماره نمبر [15497]
مشاركة :