گزشتہ روز عالمی ادارۂ صحت نے افریقہ میں وبائی امراض کی صورتحال خراب ہونے پر انتباہ کرتے ہوئے غریب ممالک میں ویکسین تقسیم کرنے کے عمل کو تیز کرنے کے لئے دوبارہ اپنا مطالبہ کیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اڈھانوم گیبریسوس نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ افریقہ میں گزشتہ ہفتے میں (کوویڈ ۔19) کے معاملات میں 52 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ اموات میں 32 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور انہوں نے مزید کہا ہے کہ انہیں صورتحال مزید خراب ہو جانے کی توقع ہے۔ مبصرین کا اندازہ ہے کہ نگرانی اور جانچ کی اہلیت کی کمی کی وجہ سے اصل متاثرین کی تعداد سرکاری طور پر گردش کرنے والے اعداد وشمار سے دگنی ہوسکتی ہے او گیبریسوس نے کہا کہ غریب ممالک کو ویکسین کا عطیہ دینا ایک درمیانی مدت کا حل ہے تاکہ اگلے ستمبر تک دس فیصد آبادی تک ویکسین پہنچانے کم سے کم پہلا ٹارگیٹ پورا کیا جا سکے۔(۔۔۔) ہفتہ 09 ذی قعدہ 1442 ہجرى – 19 جون 2021ء شماره نمبر [15544]
مشاركة :