مصری صدر عبد الفتاح السیسی نے اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کو آنے والے ہفتوں میں مصر کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔ یہ دعوت مصری انٹیلی جنس کے وزیر عباس کامل نے دی ہے جسے کل بینیٹ نے وصول کیا ہے اور یہ معاملہ مصری عہدیدار کے تل ابیب اور رام اللہ کے دورے کے ایک حصے کے طور پر سامنے آیا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ملاقات میں اسرائیلی مصری تعلقات کی سیاسی، سلامتی اور معاشی جہتوں کا جائزہ لیا گیا ہے اور غزہ پٹی میں سکیورٹی کی صورت حال پر مصری ثالثی فائل پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا ہے۔(۔۔۔) جمعرات 10 محرم الحرام 1443 ہجرى – 19 اگست 2021ء شماره نمبر [15605]
مشاركة :