قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد نے کل دوحہ میں متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی مشیر شیخ طحنون بن زائد کی سربراہی میں ایک اماراتی وفد کا استقبال کیا ہے۔ امارات نیوز ایجنسی کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھانے، خاص طور پر اقتصادی اور تجارتی شعبوں اور سرمایہ کاری کے اہم منصوبوں پر تبادلۂ خیال کیا ہے جس سے تعمیر، ترقی اور پیش رفت کے عمل میں ترقی ہوگی اور دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات بھی حاصل ہوں گے۔ ملاقات کے دوران انہوں نے مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر خیالات کا تبادلہ کیا ہے۔ امارات کے صدر کے سفارتی مشیر ڈاکٹر انور قرقاش نے کہا ہے کہ بھائیوں اور دوستوں کے ساتھ تعاون اور خوشحالی کے پلوں کی تعمیر اس مرحلہ کا عنوان ہے اور اماراتی پالیسی کا ایک اہم ستون ہے اور ہم اختلاف کو ختم کرکے مثبت انداز میں مستقبل کی طرف دیکھ رہے ہیں اور شيخ طحنون بن زائد کی طرف سے قطر کا دورہ اور وہاں کے امیر سے ملاقات ایک ہی زاویہ سے ہوا ہے اور وہ انجام ایک ہے اور کامیابی مشترک ہے۔(۔۔۔) جمعہ 17 محرم الحرام 1443 ہجرى – 27 اگست 2021ء شماره نمبر [15613]
مشاركة :