ایک ایسے اقدام میں جس سے لبنانی وزیر اعظم نجیب میقاتی کی اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے اور غیر ملکی امداد فراہم کرنے کی کوششوں پر منفی اثرات مرتب ہوں گے برطانوی دفتر خارجہ نے کل ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو لبنان کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دے رہا ہے۔ اس فیصلے میں لبنان کے تمام علاقے شامل ہیں، جبکہ برطانوی دفتر خارجہ کی ویب سائٹ پر سابقہ وارننگ میں بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے ہی شامل تھے جو حزب اللہ کا مضبوط گڑھ ہے اور اس میں شمال اور بقاع نامی علاقوں کے مخصوص علاقے بھی شامل تھے۔ اب وزارت کا کہنا ہے کہ اس نے لبنان کے تمام سفر کو بند کئے جانے کا مشورہ دیا ہے سوائے ضروری سفر کے لیکن پھر بھی ان علاقوں کا سفر نہ کیا جائے جن کی طرف وزارت خارجہ نے سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔(۔۔۔) بدھ - 12 ربیع الثانی 1443 ہجری - 17 نومبر 2021ء شمارہ نمبر [15694]
مشاركة :