بحران اور مظاہروں کے آغاز کے بعد سے کل پہلی بار مستعفی وزیر اعظم سعد حریری اور وزیر برائے امور خارجہ جبران باسيل کے مابین گذشتہ روز ایک طویل ملاقات ہوئی ہے جس کی وجہ سے حکومت سازی کی راستہ میں مذاکرات کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔ اگرچہ اس میٹنگ کے سلسلہ میں کسی نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن مستقبل موومنٹ کے ذرائع نے اس بات کی تردید کی کہ اس میٹنگ میں اہم وزارتوں کو تقسیم کرنے سے متعلق کوئی بات ہوئی ہے لیکن اس ملاقات کی نفی نہیں کی گئي ہے۔ لبنانی ذرائع نے پارلیمانی مشاورت کے وقت کی تعیین کو نئے وزیر اعظم کے نامزد ہونے سے مربوط کیا ہے اور خاص طور پر پارلیمنٹ میں اپنی اکثریت رکھنے والے 8 آذار کے رہنماء حریری کو ان کی تقرری کے لئے پیشگی شرائط عائد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ وزیر اعظم کے ذرائع نے الشرق الاوسط کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تاکید کی ہے کہ وہ کسی سے مطالبہ نہیں کر رہے ہیں اور نہ ان کو وزیر اعظم نامزد کرکے بلیک میل کیا جا سکتا ہے۔(۔۔۔)
مشاركة :