مشرقی ترکی کے زلزلے میں 22 افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زیادہ زخمی

  • 1/26/2020
  • 00:00
  • 2
  • 0
  • 0
news-picture

مشرقی ترکی کے الازیگ علاقہ میں زبردست زلزلہ آیا ہے جس میں 22 افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں جبکہ ابھی ہلاک اور زخمی ہونے والے ان افراد کی تعداد میں اضافہ ہونے کی توقع ہے اور الازیگ اور آس پاس کی متعدد ریاستوں میں درجنوں مکانات کے منہدم ہونے والے علاقوں میں تلاش اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔         دار الحکومت انقرہ سے 550 کلومیٹر کی دوری پر مشرق میں واقع الازیگ کے علاقہ میں ایسا زلزلہ آیا جس کی شدت 6.8 تھی اور جمعہ - ہفتہ کی رات کو آنے والے زلزلہ کے بعد 250 سے زائد جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں اور ریسکیو اہلکاروں نے اپنے ہاتھوں اور کھدائی کرنے والی مشینوں کے ذریعہ مل کر رات کے وقت ملبے کو ہٹانے کا کام کیا ہے اور سخت موسمی صورتحال کے باوجود وہ اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور یاد رہے کہ درجۂ حرارت رات کو صفر سے 8 تک پہنچ چکی ہے۔(۔۔۔)اتوار 01 جمادی الآخر 1441 ہجرى - 26 جنوری 2020ء شماره نمبر: [15034]

مشاركة :