شمالی شام میں واقع عین العرب (کوبانی) کے قریب کے اڈہ کا ایک حصہ واپس لے کر امریکہ نے شمال مشرقی شام میں اپنی افواج کو دوبارہ سے متحرک کردیا ہے جبکہ اس نے شمالی عراق سے شمال مشرقی شام میں اپنی فوج کو تقویت بخشی ہے۔ حقوق انسان کی شامی رصدگاہ نے بتایا کہ ایک امریکی قافلہ منگل کی رات اور بدھ کے روز شمالی عراق سے شام کی سرزمین میں داخل ہوا ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ اس قافلے کے داخلے کے ساتھ ساتھ اس خطے کے اوپر جنگی جہاز بھی اڑ رہے تھے۔ مقامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ واشنگٹن کی زیرقیادت اتحادی افواج کا قافلہ سامان سے لیس 120 گاڑیوں سمیت عین العرب کے قریب سرین اڈہ سے مشرق کی طرف نکلا ہے اور یہ اڈہ شام کے شمال میں سب سے بڑا اڈہ شمار کیا جاتا ہے۔(۔۔۔) جمعرات 17 ربیع الاول 1441 ہجرى - 14 نومبر 2019ء شماره نمبر [14961]
مشاركة :