ایران کی طرف سے عراق سے امریکہ کو نکالنے کی جنگ کا آغاز

  • 1/5/2020
  • 00:00
  • 10
  • 0
  • 0
news-picture

پرسو بغداد کے انٹرنیشنل ہوائی اڈہ کے قریب ہونے والے امریکی فضائی حملہ میں قدس فورس کے ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد سعودی عرب نے خطے کے بحران کو ختم کرنے کی خواہش کی تصدیق کی ہے۔         خادم حرمين شريفين شاہ سلمان بن عبد العزیز نے گذشتہ روز عراقی صدر برہم صالح کے ساتھ ٹیلیفون کے ذریعہ گفتگو کرتے ہوئے پرزور انداز میں کہا ہے کہ سعودی عرب عراق کی سلامتی اور استحکام کا خواہش مند ہے اور وہ اس کی اہمیت پر زور دینا چاہتا ہے اور اسی طرح وہ خطے میں موجود بحران کو ختم کرنے اور اس میں موجود کشیدگی کو کم کرنے کے لئے تمام اقدامات بھی کرنا چاہتا ہے۔         عراقی وزیر اعظم عادل عبد المہدی کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے عراق اور خطہ کی صورتحال کے سلسلہ میں فون کے ذریعہ تبادلۂ خیال کیا ہے اور دونوں نے مزید کشیدگی نہ ہونے کی اہمیت پر زور دیا۔(۔۔۔)اتوار 010 جمادی الاول 1441 ہجرى - 05 جنوری 2020ء شماره نمبر [15013]

مشاركة :