کل جزائر کے نئے صدر عبد المجید تبون نے حلف برداری کی تقریب کے موقع پر پانچ بڑے وعدے کئے ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنی پہلی پانچ سالہ مدت کے دوران اس کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کریں گے۔ دریں اثنا انہوں نے وزیر اعظم نور الدین بدوی کی ذمہ داریاں پوری کر دی ہے اور وزیر داخلہ صبری بوقادوم کو حکومت کا کام انجام دینے کی ذمہ داری سونپی ہے اور وزیر داخلہ صلاح الدین دحمون کو ہٹا کر وزیر ہاؤسنگ کو اس کا ذمہ دار بنایا ہے۔ تبون نے آئندہ مہینوں میں آئین میں ایک وسیع تر ترمیم پیش کرکے صدر جمہوریہ کے کے اختیارات کو کم کرنے کا عہد کیا ہے اور اس سلسلہ میں عوامی ریفرنڈم کرایا جائے گا اور محدود ماہانہ آمدنی والے افراد کے مفادات کے لئے ٹیکس کے نظام کا جائزہ لیا جائے گا، اظہار رائے کی آزادی کا احترام کیا جائے گا اور اس کی کوئی حد نہیں ہوگی الا یہ کہ وہ قانون کے تحت ہوا ہو۔ احتجاج کی آزادی کو محفوظ کیا جائے گا، بدعنوانی کے خلاف جنگ کی پالیسی کو جاری رکھا جائے گا اور تباہ ہونے والی معیشت کو بچایا جائے گا۔(۔۔۔)جمعہ 23 ربیع الآخر 1441 ہجرى - 20 دسمبر 2019ء شماره نمبر [14997]
مشاركة :