سعودی عرب اور جاپان کے سربراہی اجلاس میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلۂ خیال

  • 1/14/2020
  • 00:00
  • 4
  • 0
  • 0
news-picture

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے گزشتہ روز ریاض میں جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبی کا استقبال کیا ہے اور ان کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں علاقائی اور بین الاقوامی متعدد امور پر تبادلۂ خیال بھی کیا ہے۔            شاہ سلمان اور آبی نے سعودی اور جاپان کی وژن 2030 کے مطابق دونوں دوست ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات، ان کی ترقی، ان میں اضافہ کرنے کے طریقوں اور تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا ہے اور اسی طرح اس اجلاس میں سیاحت، سپلائی سیکیورٹی، صنعتی انٹیلی جنس اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں تعاون کرنے کے سلسلہ میں بھی تبادلۂ خیال ہوا ہے۔(۔۔۔)پیر 18 جمادی الاول 1441 ہجرى - 13 جنوری 2020ء شماره نمبر [15021]

مشاركة :