سعودی عرب اور اریٹرین اجلاس میں بحیرۂ احمر اور خلیج عدن کے ممالک کی سلامتی اور ان کی اہمیت کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال

  • 2/18/2020
  • 00:00
  • 2
  • 0
  • 0
news-picture

گزشتہ روز دارالحکومت ریاض میں سعودی عرب اور اریٹریا کے زیر اہتمام منعقدہ سرکاری مذاکرات کے اجلاس میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور اریٹریا کے صدر اسیاس افورقی نے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات اور افریقہ اور خطے میں ہونے والے نئے واقعات کی پیشرفت کا جائزہ لیا ہے۔ بات چیت کے دوران بحیرۂ احمر اور خلیج عدن کی سرحد سے متصل عرب اور افریقی ریاستوں کی کونسل کی اہمیت اور کردار اور مختلف شعبوں میں تعاون کے مواقع کو فروغ دینے اور بڑھانے پر زور دیا گیا ہے۔مذاکرات میں ریاض خطے کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر، وزیر مملکت، کابینہ کے رکن، خادم حرمین شریفین کے مشیر شہزادہ ڈاکٹر منصور بن متعب، وزیر داخلہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود بن نایف، وزیر برائے امور خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبد اللہ، وزیر مملکت  اور کابینہ کے رکن ڈاکٹر عصام بن سعيد، وزیر مملکت  اور کابینہ کے رکنخالد العيسى، افریقی ممالک کے امور کے وزیر مملکت احمد قطان اور اریٹریا میں سعودی عرب کے سفیر وصقر القرشي نے بھی شرکت کی ہے۔(۔۔۔) منگل 24 جمادی الآخر 1441 ہجرى - 18 فروری 2020ء شماره نمبر [15057]

مشاركة :