اسرائیل کی طرف سے دمشق میں سلیمانی کے سائے کا تعاقب

  • 2/15/2020
  • 00:00
  • 1
  • 0
  • 0
news-picture

دمشق اور اس کے مضافات میں واقع ایرانی مقامات پر ہونے والے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہوئے ہیں اور ان میں سے چار کا تعلق ایرانی پاسداران انقلاب سے ہے تھے اور اس کا مطلب یہ سمجھا جا رہا ہے کہ گزشتہ ماہ کے آغاز میں واشنگٹن کی طرف سے قتل کئے جانے والے قدس فورس کے کمانڈر قاسم سليمانی کے سائے کو ختم کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔             ایک مغربی عہدہ دار نے "الشراق الاوسط" سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تل ابیب کو زیادہ یقین ہو گیا ہے کہ روس اب شام میں ایران کے اثر ورسوخ پر قابو نہیں رکھ سکتا ہے اور اسی وجہ سے ماسکو کے تحفظات کے باوجود اس نے بمباری میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔            حقوق انسان کی شامی رصدگاہ نے اطلاع دی ہے کہ ان حملوں میں وہ سات جنگجو ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے تین شامی فوج کے اور چار ایرانی پاسداران انقلاب کے ہیں جبکہ سرکاری شامی نیوز ایجنسی (سانا) نے اطلاع دی ہے کہ فضائی دفاع نے مقبوضہ گولان سے چھوڑے جانے والے دمشق کے آسمان پر میزائلوں کا جواب دیا ہے۔(۔۔۔)ہفتہ 21 جمادی الآخر 1441 ہجرى - 15 فروری 2020ء شماره نمبر [15054]

مشاركة :