اکثریت ملنے کی راہ میں حائل رکاوٹ کی وجہ سے علاوی حکومت کے دوڑ سے دور

  • 3/3/2020
  • 00:00
  • 3
  • 0
  • 0
news-picture

ایک ہفتہ سے کم عرصہ کی مدت میں تیسری بار اپنی حکومت بنانے کے لئے پارلیمنٹ کی منظوری حاصل کرنے کے سلسلہ میں گزشتہ روز ناکام ہونے کے بعد عراقی وزیر اعظم محمد توفیق علاوی حکومت بنانے کی ذمہ داری سے دستبردار ہوگئے ہیں اور انہوں نے اس سلسلہ میں نامعلوم جماعتوں کو رکاوٹ پیدا کرنے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ علاوی نے گزشتہ شام کو عراقی صدر برہم صالح کے نام حکومت نہ بنا پانے پر ایک معذرت نامہ بھیجا ہے جس میں انھوں نے کچھ سیاسی جماعتوں کے دباؤ کا ذکر کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ جماعتیں اصلاحات کو لے کر سنجیدہ نہیں ہیں اور انہوں نے اپنے وعدے پورے نہیں کئے ہیں۔انہوں نے عراقیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پرامن مظاہروں کے ذریعہ دباؤ جاری رکھیں تاکہ آپ لوگوں کی قربانیاں رائیگاں نہ ہوں اور میں ایک ایسے عراقی ہونے کی حیثیت سے اپنے عوام کی صفوں میں  واپس آؤں گا جس نے اپنے اصولوں اور معاملات کے سلسلہ میں سمجھوتہ نہیں کیا ہے اور اراکین پارلمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔(۔۔۔)پیر 07رجب المرجب 1441 ہجرى - 02 مارچ 2020ء شماره نمبر [15070]

مشاركة :