غسان سلامہ نے گزشتہ روز صحت کی وجوہات کی بناء پر سرکاری طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے اور یاد رہے کہ یہ لیبیا میں اقوام متحدہ کے مشن کے چھٹے سربراہ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری انجام دے رہے تھے۔ایک مختصر بیان میں سلامہ نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ میں نے لیبیا کے امن واستحکام کی امید کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس سے مجھے اپنے مشن سے فارغ کرنے کی درخواست کی ہے اور آج جبکہ برلن کا سربراہی اجلاس ہوا، قرارداد 2510 جاری کی گئی اور کچھ لوگوں کی ہچکچاہٹ کے باوجود تینوں طریقوں کا آغاز کیا گیا ہے میں تسلیم کرتا ہوں کہ میری صحت اب اس طرح کے تناؤ کو جھیلنے کی اجازت نہیں دیتی ہے اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی نشاندہی کرتے ہوئۓ کہا کہ انہوں نے دو سال سے زیادہ عرصے تک لیبیا کو دوبارہ متحد کرنے، بیرونی مداخلت کو روکنے اور ملک کے اتحاد کو برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے۔(۔۔۔)منگل 08رجب المرجب 1441 ہجرى - 03 مارچ 2020ء شماره نمبر [15071]
مشاركة :