دمشق میں سیدہ زینب نامی علاقہ کو سب سے الگ تھلگ کیا گیا

  • 4/4/2020
  • 00:00
  • 1
  • 0
  • 0
news-picture

گزشتہ روز شامی حکومت نے دمشق کے جنوب میں واقع سیدہ زینب نامی علاقہ کو سب سے الگ تھلگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ علاقہ ایران اور اس سے وابستہ تنظیموں کے مرکزی گڑھ کے طور پر جانا جاتا ہے اور یہ فیصلہ اس وقت ہوا جب معلوم ہوا کہ وہاں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 تک پہنچ گئی ہے۔دمشق کے شمال میں منین نامی قصبے کو الگ تھلگ کرنے کے فیصلے کے ایک دن بعد حکومت نے کل اعلان کیا ہے کہ عوام کی حفاظت کے مقصد سے اعلی آبادی کی کثافت والے علاقوں میں نقل وحرکت کو محدود کرنے کے اقدامات کے دائرۂ کار میں شام کے دار الحکومت کے جنوبی ناحیہ میں وقاع سیدہ زینب کے علاقے کو الگ تھلگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس معاملے سے واقف ایک ذمہ دار نے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ گنجان آباد علاقے میں لوگوں کے ساتھ ایران، عراق، افغانستان اور لبنان کے لوگوں کے ساتھ مسلسل ملاوٹ کے بارے میں معلومات موصول ہونے کے بعد لیا گیا ہے۔(۔۔۔)جمعہ 10شعبان المعظم 1441 ہجرى - 03 اپریل 2020ء شماره نمبر [15102]

مشاركة :