گزشتہ روز اسرائیلی کابینہ نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے اور بحرین کے ساتھ آئندہ امن معاہدے کے منصوبہ کی منظوری دے دی ہے جبکہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زايد کو ٹیلیفون کیا ہے اور انہیں اسرائیل کے دورہ کی دعوت دی ہے اور انہوں نے ان کو بھی ابوظہبی کے دورہ کی دعوت دی ہے لیکن ابھی ان دونوں دوروں کی تاریخ ظاہر نہیں کی ہے۔ کابینہ اجلاس کے آغاز پر نیتن یاہو نے کہا کہ ایک اعلی سطحی اماراتی وفد جس میں متعدد اہم وزراء بھی شامل ہیں وہ کچھ ہی دنوں میں اسرائیل کا دورہ کریں گے اور ہم انہ کا اسی مہمان نوازی کے ساتھ استقبال کریں گے جس طرح انہوں نے گزشتہ ماہ ابوظہبی میں اسرائیلی وفد کا استقبال کیا تھا۔(۔۔۔) منگل 26 صفر المظفر 1442 ہجرى – 13 اکتوبر 2020ء شماره نمبر [15295]
مشاركة :