ٹرمپ: بحرین اور اسرائیل کے مابین ہوا امن معاہدہ

  • 9/14/2020
  • 00:00
  • 3
  • 0
  • 0
news-picture

متحدہ عرب امارات اور عبرانی ریاست کے مابین تاریخی معاہدہ کے ایک ماہ بعد بحرین اور اسرائیل نے اپنے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے سلسلہ میں اتفاق کیا ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں اپنے سینئر ساتھیوں کی موجودگی میں اس معاہدہ کا اعلان کیا ہے۔اسی سلسلہ میں بحرین نے اعلان کیا ہے کہ اس کے وزیر خارجہ عبد اللطیف الزياني اور اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو منگل کو وائٹ ہاؤس میں متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین معاہدہ پر دستخط کرنے کی تقریب میں شریک ہونے کے دوران بحرین امن معاہدہ پر دستخط کریں گے ۔ ٹرمپ نے بحرین اور اسرائیل معاہدہ کو نئی تاریخی پیشرفت قرار دیتے ہوئے مزید کہا ہے کہ ہمارے دو عظیم دوست اسرائیل اور بحرین نے آپس میں امن معاہدہ کیا ہے اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ بحرین اسرائیل کے ساتھ 30 دن میں صلح کرنے والا دوسرا عرب ملک ہے۔(۔۔۔) ہفتہ 24 محرم الحرام 1442 ہجرى - 12 ستمبر 2020ء شماره نمبر [15264]

مشاركة :