براعظم یورپ میں کورونا کے پھیلاؤ میں کمی کے ساتھ ہی یوروپی ممالک کورونا وائرس سے نمٹنے سے متعلق پابندیوں کو کم کرنے کی تیاری کر رہے ہیں جبکہ ہندوستان آج بھی دنیا میں بدترین صحت کے بحران سے دوچار ہے اور اس سے قبل کل ایک نئی تعداد ریکارڈ کی گئی ہے جس میں ہلاکتوں کی تعداد 24 گھنٹوں میں 3600 سے تجاوز کر گئی ہے۔ فرانسیسی پریس ایجنسی کے مطابق یورپ میں متاثرین کی تعداد 50 ملین سے تجاوز کر گئی ہے اور ایسا لگ رہا ہے کہ وبائی بیماری کے پھیلاؤ میں کمی آرہا ہے اور دنیا میں 30 لاکھ 13 ہزار سے زیادہ اموات کی تعداد ریکارڈ کی گئی ہے جن میں سے 10 لاکھ 60 ہزار 900 سے زیادہ یورپ میں ہے تاہم عالمی ادارۂ صحت نے کل (جمعرات) کے دن یورپ کو پابندیوں کو کم کرنے سے خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ ہندوستان جیسی صورتحال کسی بھی ملک میں ہوسکتی ہے۔(۔۔۔) جمعہ 18 رمضان المبارک 1442 ہجرى – 30 اپریل 2021ء شماره نمبر [15494]
مشاركة :