گزشتہ روز ایرانیوں نے حسن روحانی کی جانشینی کے لئے چار دعویداروں میں سے ایک نئے صدر کا انتخاب کرنے کے لئے پولنگ اسٹیشن کا رخ کیا ہے اور اشارے یہ مل رہے ہیں کہ قدامت پسند امیدوار ابراہیم رئیسی کے جیتنے کا سب سے زیادہ امکان ہے۔ فرانسیسی پریس ایجنسی کے مطابق رائے دہندگان صبح صبح پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچ گئے تھے یہاں تک کہ ظہر کے بعد تک سلسلہ چلتا رہا اور یہ سب بہت ہی اچھے انداز میں ہوا ہے لیکن چند الیکٹرانک بیلٹ باکسوں میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ فارس ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ کو ملک کے متعدد علاقوں میں پولنگ اسٹیشنوں کے دروازے کھولنے میں تاخیر کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا ہے اور الیکٹرانک ووٹنگ میں خلل پیدا ہونے اور بیلٹ پیپرز کی عدم فراہمی کے سبب امیدوار رئیسی کی انتخابی مہم نے شکایت درج کرائی ہے۔(۔۔۔) ہفتہ 09 ذی قعدہ 1442 ہجرى – 19 جون 2021ء شماره نمبر [15544]
مشاركة :