سعودی عرب کے ولی عہد، نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی میں نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے گزشتہ روز ریاض میں خلیجی ریاستوں کی متحد فوجی کمان کے ہیڈ کوارٹر کا افتتاح کیا ہے اور خلیج کی عرب ریاستوں کے لیے تعاون کونسل کے ممالک کے وزرائے دفاع اور خلیج کی عرب ریاستوں کے لیے تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر نائف فلاح مبارک الحجرف بھی اس تقریب میں موجود رہے ہیں۔ ڈاکٹر نایف الحجرف نے کہا ہے کہ ریاض میں متحد فوجی کمان کے ہیڈ کوارٹر کا افتتاح جی سی سی مارچ میں سب سے نمایاں فوجی کامیابیوں میں سے ایک ہے جس سے امن کا پیغام ملے گا اور مستقبل کی تعمیر ہوگی اور جی سی سی ممالک کی سلامتی اور فوائد کے تحفظ کے لے عزم وارادہ کا بھی اظہار ہے اور زمینی، فضائی، سمندری اور دفاعی فضائیہ پر مشتمل جی سی سی ممالک کی متحد فورس کی موجودگی کے ساتھ ان کے استحکام اور صلاحیتوں کو محفوظ رکھنا بھی ہوگا۔(۔۔۔) منگل - 18 ربیع الثانی 1443 ہجری - 23 نومبر 2021ء شمارہ نمبر [15700]
مشاركة :