چینی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے سلسلہ میں امریکہ کے اختلافات کا ہوا خاتمہ

  • 5/4/2021
  • 00:00
  • 1
  • 0
  • 0
news-picture

دونوں بڑی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے امریکی قانون سازوں نے پرسو شام اپنے گہرے داخلی اختلافات پر قابو پالیا ہے اور بڑھتے ہوئے چینی چیلنج کا مقابلہ کرنے کی ضرورت کے لئے صدر جو بائیڈن کے موقف کی حمایت میں متحد ہو گئے ہیں اور بائیڈن نے کانگریس میں دی جانے والی اپنی پہلی تقریر میں بیجنگ کے بڑھتے ہوئے اثر ورسوخ کے بارے میں متنبہ کیا ہے اور انہوں نے 21 ویں صدی کو جیتنے کے لئے امریکہ کے ساتھ بڑھتے ہوئے چینی مقابلہ کی طرف بھی اشارہ کیا ہے۔ ایک غیر معمولی اجلاس میں ری پبلیکنز نے چین کے بارے میں صدر کے بیانات کا خیر مقدم کیا ہے اور بحر الکاہل کے خطے میں ایک مضبوط فوجی موجودگی کو برقرار رکھنے کے سلسلہ میں صدر کے عہد وپیمان کو سننے کے وقت بہت تیزی سے اسے سراہا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ چین کے ساتھ کسی بھی طرح کے تصادم کا آغاز ابھی نہیں ہوا ہے بلکہ محاذ آرائی سے بچنے کے لئے یہ کیا جا رہا ہے جیسا کہ بائیڈن نے کہا ہے۔(۔۔۔) جمعہ 18 رمضان المبارک 1442 ہجرى – 30 اپریل 2021ء شماره نمبر [15494]

مشاركة :