کویت میں یمنی صدارتی قيادت کونسل کے سربراہ سے بات چیت

  • 6/8/2022
  • 00:00
  • 1
  • 0
  • 0
news-picture

گزشتہ روز کویتی وزیر اعظم شیخ صباح خالد الحمد الصباح نے یمن کی صدارتی قیادت کونسل کے سربراہ ڈاکٹر رشاد محمد العلیمی کے ساتھ بیان پیلس میں بات چیت پر مبنی سرکاری اجلاس منعقد کیا۔ کویتی نیوز ایجنسی نے کہا کہ بات چیت کے دوران دونوں ملکوں کے مابین دوطرفہ مضبوط تعلقات، یمن میں استحکام کو فروغ دینے کی راہوں اور دونوں برادر ممالک اور عوام کی خواہشات و مفادات کا جائزہ لیا گیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا، تنازعات کو حل کرنے، بین الاقوامی امن و سلامتی کی بنیاد رکھنے اور خطے اور دنیا میں مطلوبہ استحکام کے حصول کے لیے بین الاقوامی کوششوں میں دونوں ملکوں کی حمایت پر زور دیا۔ مذاکرات میں کویتی وزیر داخلہ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل شیخ احمد نواف الاحمد الصباح، وزیر دفاع شیخ طلال خالد الاحمد الصباح، وزیر تیل اور کابینہ کے امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر محمد عبداللطیف الفارس اور وزیر خارجہ شیخ احمد ناصر المحمد الصباح نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ، کویتی وزیر خارجہ شیخ احمد ناصر المحمد الصباح نے کل صبح بیان پیلس میں کویت کے سرکاری دورے پر آئے یمنی صدارتی قیادت کونسل کے سربراہ ڈاکٹر رشاد محمد العلیمی اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد سے بھی ملاقات کی۔ اسی طرح گزشتہ روز کویتی وزیر خارجہ شیخ احمد الناصر نے یمن کے وزیر خارجہ اور غیر ملکی امور کے وزیر ڈاکٹر احمد عوض بن مبارک کے ساتھ دو طرفہ مذاکراتی اجلاس منعقد کیا۔(۔۔۔) بدھ - 9 ذوالقعدہ 1443 ہجری، 8 جون 2022ء، شمارہ نمبر (15898)

مشاركة :