ریاض معاہدہ کی وجہ سے وسیع پیمانہ پر افہام وتفہیم کا راستہ صاف

  • 11/9/2019
  • 00:00
  • 1
  • 0
  • 0
news-picture

سعودی عرب کے نائب وزیر، وزیر دفاع اور ولی عہد شہزادہ محمد ابن سلمان نے یمن میں اقوام متحدہ کے سفیر مارٹن گریفتھ کے ساتھ یمن کے نئے مسائل اور ان کے سلسلہ میں کی جانے والی کوششوں کے سلسلہ میں گفتگو کی ہے۔      اقوام متحدہ کے سفیر نے جنوبی عبوری کونسل اور یمنی حکومت کے درمیان ہونے والے ریاض معاہدہ کے سلسلہ میں سعودی عرب کی طرف سے کی جانے والی کوششوں میں ملنے والی کامیابی پر سعودی عرب کے ولی عہد کو مبارکبادی دی ہے۔       شہزادہ محمد ابن سلمان نے پرزور انداز میں کہا کہ ان کا ملک یمن کی امن وسلامتی اور اس کے استقرار واستحکام کے ساتھ ساتھ یمنی عوام کی مفاد کے سلسلہ میں فکر مند ہے اور ان کی تمنہ بھی یہی ہے کہ ریاض معاہدہ یمنی مسئلہ کو حل کرنے والے وسیع سیاسی حل تک پہنچنے کے لئے یمنی عوام کے درمیان وسیع افہام وتفہیم کے سلسلہ میں بہتر آغاز ہے۔      اسی سلسلہ میں سعودی عرب کے ایک بڑے ذمہ دار نے جنوبی عبوری کونسل اور یمنی حکومت کے درمیان ہونے والے معاہدہ کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ ریاض معاہدہ کی وجہ سے وسیع پیمانہ پر امن وسلامتی معاہدہ کا آغاز ہوگا اور سلامتی کے ساتھ مسئلہ کا حل ہوگا اور فوجی کاروائیاں بھی کم ہوں گی جس کے نتیجہ میں القاعدہ اور داعش جیسی دہشت گرد جماعتوں اور خود دہشت گردی کے خلاف جنگ کرنے پر توجہ مرکوز کی جا سکے گی۔(۔۔۔)ہفتہ 12 ربیع الاول 1441 ہجرى - 09 نومبر 2019ء شماره نمبر [14956]

مشاركة :