کار ریس میں سعودی عرب کی سب سے پہلی خاتون کی شرکت

  • 11/23/2019
  • 00:00
  • 4
  • 0
  • 0
news-picture

ریما الجفالی گذشتہ روز ڈریہ ریس میں باضابطہ طور پر حصہ لینے کے بعد مملکت میں عالمی کار ریس میں شرکت کرنے والی پہلی سعودی خاتون بن گئیں ہیں۔        27 سالہ ریما جفالی جیگوار آئی بیس ٹرافی میں حصہ لے رہی ہیں اور یہ الیکٹرانک کاروں کی دوڑ ہے۔ ریما نے اپنی اسپورٹ کار اور سفید رنگ کے لباس میں سوار ہو کر کہا کہ مجھے پیشہ ورانہ طور پر دوڑ میں شرکت کرنے کی امید نہیں تھی اور انہوں نے مزید کہا کہ میں حقیقت میں ایسا کر رہی ہوں یہ حیرت انگیز بات ہے۔         ریما تقریبا ایک سال سے مملکت کے باہر پیشہ ورانہ طور پر ریس میں شرکت کرتی آرہی ہیں اور انہوں نے سب سے پہلے اپریل میں برٹش فارمولا 4 چیمپیئن شپ میں قدم رکھا تھا  لیکن انہیں نو عمر سے ہی تیز کاروں کا شوق تھا اور انہوں نے اس وقت تو ریسنگ کو دیکھنا شروع ہی کیا تھا۔(۔۔۔) ہفتہ 26 ربیع الاول 1441 ہجرى - 23 نومبر 2019ء شماره نمبر [14970]

مشاركة :