بغرض حفاظت سعودی عرب کی طرف سے عمرہ بند کرنے کی مدت میں توسیع

  • 3/5/2020
  • 00:00
  • 3
  • 0
  • 0
news-picture

نئے کورونا وائرس (کوویڈ 19) کے پھیلاؤ کو روکنے اور خاص طور پر سعودی عرب میں اس کے پھیل جانے سے پہلے روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر کو دوگنا کردیا گیا ہے اور سعودی وزارت داخلہ نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ اس نے عارضی طور پر شہریوں اور قیام کرنے والے افراد کے لئے عمرہ کرنے اور مسجد نبوی کی زیارت کو روک دیا ہے۔ عمرہ کو بند کرنے کا فیصلہ عارضی طور پر عازمین کی حفاظت کے مفاد میں کیا گیا ہے اور عمرہ اور مسجد نبوی کی زیارت کے مقصد سے باہر سے آنے والے لوگوں کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے یہاں تک کہ اس فیصلہ پر مستقل طور پر جائزہ لیا جائے اور اس وائرس کے اسباب کے ختم ہونے تک انتظار کیا جائے۔(۔۔۔)جمعرات 10رجب المرجب 1441 ہجرى - 05 مارچ 2020ء شماره نمبر [15073]

مشاركة :