سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان اور فرانسیسی وزیر خزانہ برونو لو میر نے گزشتہ روز ریاض میں "گروپ آف ٹوئنٹی" میں فنانس ذمہ داروں کے کام کے اختتام کے بعد اپنے ممالک کی طرف سے لبنان کو ملنے والی حمایت کی تصدیق صحافیوں سے کی ہے۔وزیر الجدعان نے نامہ نگاروں کو بتایا ہے کہ سعودی عرب اقتصادی اصلاحات کی بنیاد پر لبنان کی کسی بھی حمایت کو مربوط کرنے کے لئے دوسرے ممالک سے رابطے میں ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ مملکت لبنان اور لبنانی عوام کی حمایت کرتا ہے اور ان کی حمایت کرتا رہے گا۔اسی سلسلہ میں لو میر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ فرانس دو طرفہ یا کثیر جہتی فریم ورک میں لبنان کی مالی مدد کرنے کے لئے تیار ہے اور انہوں نے روئٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرانس لبنان کی مدد کرنے کے لئے ہمیشہ تیار ہے اور ماضی میں ہمیشہ سے ایسا ہی ہوتا رہا ہے اور آئندہ بھی یہی ہوگا اور انہوں نے مزید کہا کہ اگر لبنان کسی قسم کی مدد کی درخواست کیا تو فرانس حاضر ہوگا۔(۔۔۔)پیر 30جمادی الآخر 1441 ہجرى - 24 فروری 2020ء شماره نمبر [15063]
مشاركة :