عراقی ایران نواز میلیشیاؤں کی طرف سے پرسو روز بغداد میں امریکی سفارت خانہ پر کئے جانے والے حملہ کے بعد امریکہ نے کل اعلان کیا ہے کہ وہ عراق میں پرکشیدہ واقعات کا مقابلہ کرنے کے لئے خطے میں اپنی افواج کو تقویت بخشے گا۔ امریکی وزیر دفاع مارک ایسبر نے کہا ہے کہ پینٹاگون فوری طور پر کویت میں واقع 82ویں ایئر بورن ڈویژن سے 750 پیدل فوجوں کو وہاں متعین کرے گا اور "فاکس نیوز" کے مطابق کویت میں 500 امریکی افواج کو تیار کرنے کے بارے میں بتا دیا گیا ہے اور نیٹ ورک نے مزید 4000 فوجی بھیجے جانے کے سلسلہ میں کہا ہے اور منگل کے روز آدھی رات کو کویت سے تقریبا 100 امریکی میرین بغداد میں واقع سفارت خانہ پہنچ گئے ہیں۔ اس سلسلہ میں حشد شعبی نے پسپائی اختیار کرلی ہے اور اس نے عراقی حکومت کی طرف سے کی جانے والی درخواست کے احترام میں امریکی سفارت خانہ سے اپنے اہلکار کو ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔(۔۔۔)جمعرات 07 جمادی الاول 1441 ہجرى - 02 جنوری 2020ء شماره نمبر [15010]
مشاركة :