چی کی طرف سے انٹرنیٹ اور معاشرتی استحکام کو منظم کرنے کی ہدایت

  • 2/16/2020
  • 00:00
  • 2
  • 0
  • 0
news-picture

چین میں رونما ہونے والے کورونا وائرس کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہونے کی صورتحال میں چینی صدر شی جنپنگ نے اس وائرس سے نٹنے کے سلسلہ میں انٹرنیٹ پر زیادہ کنٹرول کرکے اور معاشرتی استحکام کو یقینی بناکر سیکیورٹی میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔فرانس پریس ایجنسی کے مطابق یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب رائے عامہ کا ایک حصہ چین میں 66 ہزار افراد کو متاثر کرنے اور 1500سے زیادہ افراد کو ہلاک کرنے والے اس وبا سے نمٹنے کے طریقہ کے سلسلہ میں اب بھی ناراض دکھائی دے رہا ہے۔اس ماہ کی تین تاریخ کو چی نے اپنی اس تقریر میں کہا تھا جسے نیو چین نیوز ایجنسی کے ذریعہ کل شائع کیا گیا ہے اس میں کہا تھا کہ حکومت کو الیکٹرانک میڈیا پر اپنا کنٹرول مستحکم کرنا چاہئے اور افواہوں کو پھیلانے کے مقصد سے (وبا) کا استحصال کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت اقدامات اٹھانے چاہئے۔(۔۔۔)اتوار 22 جمادی الآخر 1441 ہجرى - 16 فروری 2020ء شماره نمبر [15055]

مشاركة :