واشنگٹن اور طالبان ایک تاریخی معاہدہ پر دستخط کریں گے

  • 2/23/2020
  • 00:00
  • 1
  • 0
  • 0
news-picture

امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ امریکہ، افغانستان میں تشدد کو کم کرنے کے لئے ایک مفاہمت کی بنیاد پر 29 فروری کو طالبان کے ساتھ ایک تاریخی معاہدہ پر دستخط کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔پومپیو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں قومی اتحاد کی حکومت سے مشاورت کے بعد دوحہ میں امریکی مذاکرات کاروں نے ملک بھر میں ہونے والے تشدد کو نمایاں طور پر کم کرنے کے لئے طالبان کے ساتھ ایک سمجھوتہ کیا ہے اور اس افہام وتفہیم کے کامیاب نفاذ کی بنیاد پر یہ توقع کی جارہی ہے کہ امریکہ اور "طالبان" کے مابین معاہدہ پر دستخط آگے بڑھیں گے اور انہوں نے زور دے کر یہ بھی کہا ہے کہ افغانوں کے مابین مذاکرات جلد ہی شروع ہوجائیں گے اور دیرپا جنگ بندی، جامع اقدام اور افغانستان کے لئے مستقبل میں سیاسی روڈ میپ کے حصول کے لئے اسی بنیاد پر کام کیا جائے گا۔افغان حکومت کے ایک عہدے دار نے جمعہ کے روز اعلان کیا ہے کہ دونوں فریقوں کے مابین معاہدے پر دستخط ہونے سے قبل ہی "طالبان"، امریکہ اور افغان سیکیورٹی فورسز کے مابین "تشدد کو کم کرنے" کے معاہدہ پر عمل درآمد شروع ہوجائے گا۔(۔۔۔)ہفتہ 28جمادی الآخر 1441 ہجرى - 22 فروری 2020ء شماره نمبر [15061]

مشاركة :