منگل کے دن امارات اور اسرائیل ہونے والے معاہدہ پر کریں گے دستخط

  • 9/10/2020
  • 00:00
  • 1
  • 0
  • 0
news-picture

گزشتہ روز وائٹ ہاؤس کے ایک سینیئر عہدیدار نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 15 ستمبر کو اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب کی میزبانی کریں گے۔ اس سلسلہ میں فلسطینی صدر نے کسی بھی عرب ممالک کی خودمختار علامتوں کی خلاف ورزی کرنے سے انکار کی تصدیق کی ہے اور سب کے ساتھ باہمی احترام پر زور دیا ہے۔ صدارتی ترجمان نے کل ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر محمود عباس متحدہ عرب امارات سمیت خود مختار ممالک کی علامتوں کی خلاف ورزی سے انکار کرتے ہیں اور بیان میں صدر عباس اور ریاست فلسطین کے باہمی احترام کی بنیاد پر تمام عرب ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو برقرار رکھنے پر زور دیا گیا ہے اور ساتھ ہی عرب بھائیوں کے ساتھ اس عرب امن اقدام پر عمل پیرا ہونے کو کہا ہے جو 2002 میں کیا گیا تھا۔(۔۔۔) بدھ 21 محرم الحرام 1442 ہجرى - 09 ستمبر 2020ء شماره نمبر [15261]

مشاركة :