تل ابیب کے سیاسی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کو سوڈان میں خودمختار کونسل کے سربراہ عبد الفتاح البرہان اور وزیر اعظم عبد اللہ حمدوک کی طرف سے ناراض پیغامات موصول ہوئے ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ موساد یعنی اسرائیلی غیر ملکی انٹلیجنس سروس کے رہنماؤں نے ان کی پیٹھ پیچھے ریپڈ سپورٹ فورسز کے کمانڈر محمد حمدان دقلو کے ساتھ ملاقات کی ہے جنہیں حمیدتی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ البرہان اور حمڈوک نے ان رابطوں کو سوڈان میں جائز حکام کے خلاف "موساد" کی سازش سمجھا ہے جس نے گزشتہ سال اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا معاہدہ مکمل کیا ہے۔(۔۔۔) ہفتہ 16 ذی قعدہ 1442 ہجرى – 26 جون 2021ء شماره نمبر [15551]
مشاركة :