روسی صدر ولادیمیر پوتن نے اس آئینی ترمیمی بل پر دستخط کر دیا ہے جس کے نتیجے میں انہیں چھ سال کی دو مدت کے لئے انتخاب لڑنے کی اجازت مل گئی ہے۔کل جاری ہونے والی ایک سرکاری دستاویز کے مطابق آئینی عدالت کو اگلے سات دنوں میں اس ترمیم کی منظوری دینی ہوگی جس کے بعد 22 اپریل کو ایک ریفرنڈم میں اسے روسی عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا اور اس سرکاری دستاویز میں یہ بھی خلاصہ کیا گیا ہے کہ یہ ترمیم تب ہی عمل میں آئے گی جب اکثریت اس کی حمایت میں ووٹ دے گی۔جرمن اخبار ایجنسی "ڈی پی اے" کے مطابق موجودہ شکل میں یہ آئین کسی بھی صدر کو دو بار مسلسل صدارتی عہدے پر فائز ہونے کی اجازت دیتا ہے اور پوتن کے لئے یہ مدت 2024 تک ہے جس کے بعد انہیں یہ عہدہ چھوڑنا پڑے گا۔(۔۔۔)اتوار 20رجب المرجب 1441 ہجرى - 15 مارچ 2020ء شماره نمبر [15083]
مشاركة :