سعودی عرب کی ارامکو نامی ایک بڑی کمپنی نے کل اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے اپریل کے لئے منصوبہ بند اعلی پیداوار کو برقرار رکھے گا جیسا کہ مئی کے ماہ میں بھی رہے گا اور وہ 30 ڈالر فی بیرل کی قیمت سے بہت مطمئن ہے۔ارامکو نے پچھلے ہفتے کہا تھا کہ وہ اپریل میں پیداوار کو بڑھا کر ایک قیاسی سطح پر لے آئے گا جس کی مقدار روزانہ کی 12.3 ملین فی بیرل ہوگی اور اس کا مقصد اپنے مارکیٹ شیئر کو بڑھانا ہے۔"ارامکو" کے چیف ایگزیکٹو آفیسر امین الناصر نے گزشتہ روز سالانہ منافع کے سلسلے میں سرمایہ کاروں اور تجزیہ کاروں کے ساتھ فون کے ذریعہ ہونے والے ایک کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ کمپنی زیادہ سے زیادہ اخراجات کی ضرورت کے بغیر ایک سال تک روزانہ کی بنیاد پر زیادہ سے زیادہ 12 ملین بیرل تیل کی پیداوار جاری رکھ سکتی ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی انتہائی کم قیمت کے ساتھ بھی اپنی سرگرمی جاری رکھ سکتی ہے اور وہ اسے ایک طویل عرصے تک برداشت بھی کر سکتی ہے۔(۔۔۔)منگل 22رجب المرجب 1441 ہجرى - 17 مارچ 2020ء شماره نمبر [15085]
مشاركة :